کاروار:25/جنوری (ایس او نیوز) ضلع اتر کنڑا انچارج وزیر آروی دیش پانڈے کے ہاتھوں آج کاروار ٹاگور سمندر کنارے سجائے گئے فوڈ کورٹ اور چلڈرنس پلے کورٹ کا افتتاح عمل میں آیا ۔اس موقع پر دیش پانڈے نے فوڈ کورٹ میں بننے والے کھانوں کا بھی ذائقہ لیتے ہوےہمیشہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے کی تاکید کی ۔ اس موقع پر ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول سمیت ضلعی انتظامیہ کے کئی لوگ موجود تھے ۔
دیش پانڈے کی کاروار آمد پر ملک کے مشہور ’’ پدم شری ‘‘ایوارڈ کی حقدار بنی اترکنڑا ضلع کی مشہور و معروف خاتون شخصیت سکری بومّ گوڈا کو ضلع نگراں کاروزیر آر وی دیش پانڈے نے مبارکبادی پیش کی ۔
انہوں نے سکری بوم گوڈا ، پدم شری ایوارڈ کے لئے منتخب ہونے پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اترکنڑا ضلع کی کوئل کے لقب سے معروف ، بہت ہی معصوم اور ہالکی خاندان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کا ملکی سطح کے پدم شری جیسے ایوارڈ کی مستحق بننا واقعی قابل مبارکباد ہے۔ انہوں نے کہاکہ سکری بوم گوڈا غربت زدہ خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود ا س کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بہت ہی فکرمندی کےساتھ فن کاری کی پرورش کرتی رہی ہیں، جس پر ہمیں فخر ہے، انہوں نے اس موقع پر تمنا ظاہر کی کہ وہ آئندہ دنوں میں مزید فن کی خدمت کریں اور انہیں صحت مندی عطا ہو۔